مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْقِصَصِ] · حديث 908
908 - وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوَمُتَكَلِّفٌ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ: " أَوْ مُتَكَلِّفٌ ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زِيرَكٌ أَبُو الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :صرف امیر یا مامور، یا تکلف کرنے والا شخص قصہ بیان کریں گے ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : یا تکلف کرنے والا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زیرک ابو عباس رازی ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in the stories] · Hadith 908
