مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ بَعْدَ الْحَدَثِ] · حديث 1244
1244 - عَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟ " فَقَالَ: مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: " مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا' حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا : یا رسول اللہ ! یہ پانی ہے ' تاکہ اس کے ذریعے آپ وضو کر لیں' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں ' تو وضو کرلوں' اگر میں ایسا کر لیتا ہوں تو یہ سنت ہو جائے گی۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ' جسے ابن ملیکہ نے اپنی والدہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ' اور میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ' امام ابو یعلیٰ نے اسے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے ' ان کے والد کے حوالے سے سید عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔
عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in whom did not perform ablution after the event] · Hadith 1244
