مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ] · حديث 2198
2198 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا يَتَّقِي بِفُضُولِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "مَا عَلَيْهِ غَيْرُهُ"، وَلَهُ طُرُقٌ عِنْدَهُ وَعِنْدَ مَنْ يَأْتِي ذِكْرُهُ، وَمَعْنَاهَا كُلِّهَا الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی ، جسے آپ نے تو شیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا اور آپ اضافی کپڑے کے ذریعے زمین کی گرمی یا ٹھنڈک سے بچ رہے تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: " آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جسم پر اس کے علاوہ اور کوئی کپڑا نہیں تھا" ۔ انہوں نے یہ روایت کئی اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے کچھ کا ذکر آگے چل کے آئے گا ان تمام روایت سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ ایک کپڑے میں نماز ادا کی گئی تھی۔ یہ روایت امام ابو احمد اور امام ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام احمد کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 2198
