مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ سَفَرِ النِّسَاءِ] · حديث 5300
5300 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ وَقَالَ: " لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا تَتَقَدَّمَنَّ امْرَأَةٌ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے بیت اللہ کے ساتھ ٹیک لگا کرلوگوں کو وعظ ونصیحت کی اورارشادفرمایا: کوئی بھی شخص عصر کے بعد رات ہونے تک (یعنی سورج غروب ہونے تک )اورصبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز ادا نہ کرے اور عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اورکوئی عورت اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ پر آگے نہ آئے (یعنی اپنی خالہ یا پھوپھی کے شوہر سے شادی نہ کرے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں: ’’صحیح‘‘ میں اس میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے والا حصہ منقول ہے۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Women travel section] · Hadith 5300
