مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ لِسَبَبٍ] · حديث 3370
3370 - عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: «أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ: " أَلَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟ " قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: " فَمَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ " قُلْتُ:» يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَا الْفَجْرِ لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَالَ: فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ مِنْهَالٍ بِالْعَنْعَنَةِ وَالْجَرَّاحُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ قَالَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ.
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں مسجد میں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز ادا کر رہے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میری طرف متوجہ ہوئے میں نے نماز ادا کرنا شروع کردی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے میری طرف دیکھتے رہے اور میں نماز ادا کرتا رہا جب میں فارغ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دریافت کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی ہے؟ میں نے عرض کی : جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: پھریہ کون سی نمازتھی؟ میں نے عرض کیا: یا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ فجر کی دو رکعات سنتیں تھیں جو میں ادا نہیں کر پایا تھا راوی بیان کرتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں دوراوی ایسے ہیں جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے بقیہ بن ولید نے جراح بن منہال کے حوالے سے "عنعنہ" کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے۔ جراح نامی راوی منکر الحدیث ہے یہ بات امام بخاری اور امام مسلم نے بیان کی ہے۔
فَمَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قُلْتُ:» ← أَلَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ ← أُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغْتُ ← أُصَلِّي، فَجَعَلَ النَّبِيُّ يَنْظُرُ إِلَيَّ ← «أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ الْتَفَتَ إِلَيَّ ← ثابت بن قيس بن شماس
Hadith 3370
