مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ نَوَى فِعْلَ خَيْرٍ] · حديث 6976
6976 - عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: «مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَرِئْتُ قَالَ: " صَحَّ جِسْمُكَ يَا خَوَّاتُ فِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ ". قُلْتُ: مَا وَعَدْتُ اللَّهَ شَيْئًا. قَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَرِيضٍ يَمْرَضُ إِلَّا نَذَرَ شَيْئًا أَوْ نَوَى شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ. فَفِ لِلَّهِ بِمَا وَعَدْتَهُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عبادت کے لئے تشریف لائے جب میں تندرست ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا جسم تندرست ہو گیا ہے، توتم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرو میں نے عرض کی: میں نے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی مریض بیمار ہوتا ہے، تو وہ کوئی نہ کوئی نذر مانتا ہے یا بھلائی کا کوئی کام کرنے کی نیت کرتا ہے، توتم نے اس کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے الله تعالیٰ کے لئےپوراسے پورا کرو۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالله بن اسحاق ہاشمی ہے ،جسے عقیلی نے ضعیف قراردیا ہے۔
مَرِضْتُ فَعَادَنِي النَّبِيُّ فَلَمَّا بَرِئْتُ ← خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of oaths and vows] › [Chapter on those who intend to do good] · Hadith 6976
