مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ السَّتْرِ عَلَى مَنْ خَرَجَ مِنْهُ رِيحٌ] · حديث 1257
1257 - عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ عُمَرَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَخَرَجَ مِنْ إِنْسَانٍ شَيْءٌ، فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَى صَاحِبِ هَذَا أَلَّا تَوَضَّأَ وَأَعَادَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ جَرِيرٌ: لَوْ تَعْزِمُ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَهَا أَنْ يَتَوَضَّأَ وَأَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ، قَالَ: نِعِمَّا، قُلْتَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَأَمَرَهُمْ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ.
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ' کسی شخص کی ہوا خارج ہو گئی' تو حضر ت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: جس شخص کے ساتھ یہ ہوا ہے ' میں اسے تاکید کرتا ہوں کہ وہ دوبارہ وضو کر کے نماز نہ دہرائے ' تو حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اگر آپ ہر شخص کو یہ ہدایت کریں کہ وہ وضو کر کے نماز دہرالے( تو یہ مناسب ہو گا) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تم نے اچھی بات کہی ہے' اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطاء کرے ' پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان لوگوں کو اس بات کا حکم دیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال "صحیح" کے رجال ہیں' اس سے پہلے ہو حدیث گزر چکی ہے' جو ہوا خارج ہونے پر ہنسنے کی ممانعت کے بارے میں ہے۔
الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ. ← رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ ← نِعِمَّا، قُلْتَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَأَمَرَهُمْ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،
Hadith 1257
