مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَغَيْرِهِمْ] · حديث 334
334 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «إِنِّي لَتَحْتَ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ قَوْلًا حَسَنًا جَمِيلًا، فَكَانَ فِيمَا قَالَ: " مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَهُ أَجْرُهُ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے موقع پر ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سواری کے نیچے موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمدہ گفتگو ارشاد فرمائی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو ارشاد فرمایا ، اس میں یہ بات بھی تھی: " اہل کتاب میں سے جو شخص مسلمان ہو جائے ، اسے دو گنا اجر ملے گا، اسے وہ تمام حقوق حاصل ہونگے ، جو ہمیں ( یعنی مسلمانوں کو ) حاصل ہیں اور اس پر وہ تمام چیزیں لازم ہو ں گی ، جو ہم پر یعنی (مسلمانوں پر ) لازم ہیں، مشرکین میں سے جو شخص مسلمان ہو گا، اسے ایک گنا اجر حاصل ہو گا، اسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے ، جو ہمیں حاصل ہیں، اور اس پر وہ تمام چیزیں لازم ہوں گی، جو ہم پر لازم ہیں "۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابو عبدالرحمٰن ہے، جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔
قَوْلًا حَسَنًا جَمِيلًا، فَكَانَ فِيمَا ← إِنِّي لَتَحْتَ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ يَوْمَ الْفَتْحِ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 334
