مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ بَعَثَ هَدْيًا وَهُوَ مُقِيمٌ] · حديث 5398
5398 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (جَالِسًا) فَقَدَّ قَمِيصَهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " إِنِّي أُمِرْتُ بِبَدَنَتِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ وَتُشْعَرَ عَلَى مَا كَذَا وَكَذَا فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي». وَكَانَ بَعَثَ بِبَدَنَةٍ وَأَقَامَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺکے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے اپنےگریبان کی طرف سے قمیص کو چیر دیا اور پاؤں کی طرف سے اس کو اتاردیا۔ لوگ نبی اکرم ﷺ کی طرف لوگ دیکھ رہے تھے آپ نے ارشادفرمایا: میں نے اپنے قربانی کے جانور کے بارے میں حکم دیا تھا کہ جس جانورکو میں نے بھجوا یا ہے‘ اسے آج ہار پہنا یا جائےاوراس اس جگہ پراسےاشعارکیاجائےمیں نے قمیص پہنی ہوئی تھی اورمیں بھول گیاتواب میں اپنی قمیص سرکی طرف سےنہیں ا تارسکتاتھاراوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے قربانی کا اونٹ بھیجاتھا اور خودمقیم تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے‘ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال ثقہ ہیں۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Hadith 5398
