مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّيَمُّمِ لِأَجْلِ شِدَّةِ الْبَرْدِ] · حديث 1424
1424 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ «أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَهُوَ أَمِيرُ الْجَيْشِ، فَتَرَكَ الْغُسْلَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ قَالَ: إِنِ اغْتَسَلْتُ مُتُّ مِنَ الْبَرْدِ، فَصَلَّى بِمَنْ مَعَهُ جُنُبًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَّفَهُ مَا فَعَلَ، فَأَنْبَأَهُ بِعُذْرِهِ، فَأَقَرَّ وَسَكَتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ایک مرتبہ جنابت لاحق ہوئی وہ لشکر کے امیر تھے انہوں نے اس وجہ سے غسل ترک کر دیا کہ انہوں نے یہ سوچا کہ اگر میں نے غسل کیا تو سردی کی وجہ سے مر جاؤں گا انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھادی جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے طرز عمل کے بارے میں بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اندیشے سے آگاہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا اور خاموشی اختیار کی۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس روایت کو ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری نے حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
فِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ ← سَكَتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of tummy tuck for severe cold] · Hadith 1424
