مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى الْحُمَّى وَاحْتَسَبَ] · حديث 3833
3833 - عَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ: «كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ طَوِيلُ يَنْتَفِضُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " شَيْخٌ كَبِيرٌ بِهِ حُمَّى تَفُورُ هِيَ لَهُ كَفَارَّةٌ وَطَهُورٌ " فَأَعَادَهَا [وَأَعَادَهَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعَةً] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَمَّا إِذَا أَبَيْتَ فَهُوَ كَمَا تَقُولُ وَمَا قَضَى اللَّهُ فَهُوَ كَائِنٌ " قَالَ: فَمَا أَمْسَى مِنَ الْغَدِ إِلَّا مَيِّتًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا جو کافی عرصے سے کپکپا رہا تھا(یعنی بخار میں مبتلا تھا) اس نے عرض کی: یارسول اللہ! بوڑ ھاعمر رسیدہ شخص ہے‘ جسے بخار ہے ‘ جو جوش مار ہا ہے ‘اور وہ اسے قبر تک پہنچا کے دم لے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا:تم ایک بوڑھے اور عمر رسید ہ شخص ہو جسے بخار ہے ‘جو جوش مار ر ہا ہے ‘ اور یہ بخار اس کے لئے کفارے اور طہارت کے حصول کا باعث بنے گا اس شخص نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی بات اس کے سامنے دہرادی یہ مکالمہ تین مرتبہ یا شاید چار رتبہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اگرتم نہیں مان رہے ‘ تو یہ ویساہی ہو گا جیسے تم کہہ رہے ہو ‘ اور اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ ہو کے رہے گا۔ راوی کہتے ہیں: اگلے دن شام سے پہلے وہ شخص مر گیا۔ یہ روایت امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
«كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ إِذْ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ طَوِيلُ يَنْتَفِضُ فَقَالَ: ← شُرَحْبِيلَ
Hadith 3833
