مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ سَلَامِ الْخَطِيبِ] · حديث 3119
3119 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَلَّمَ عَلَى مَنْ عِنْدَ مِنْبَرِهِ مِنَ الْجُلُوسِ فَإِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ تَوَجَّهَ إِلَى النَّاسِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن جب مسجد میں تشریف لاتے تھے تو منبر کے پاس موجود بیٹھے ہوئے افراد کو سلام کرتے تھے جب آپ منبر پر تشریف فرما ہو جاتے تھے تو لوگوں کی طرف رخ کر کے انہیں سلام کر تے تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ انصاری ہے ' اور وہ "ضعیف " ہے ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات" میں کیا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 3119
