مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَا مَحْرَمَ لَهَا فِيهِمْ] · حديث 4081
4081 - عَنْ سِنَانِ بْنِ غَرَفَةَ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ مَعَ النِّسَاءِ، وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَيْسَ لَهُمَا مَحْرَمٌ ; قَالَ: " يُيَمَّمَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَاقَدٍ (*)، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت سنان بن غرفہ رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں: جو خواتین کے ساتھ موجود ہوتا ہے ‘ اور انتقال کر جاتا ہے ‘ یا کوئی عورت مردوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور انتقال کر جاتی ہے اور ان دونوں کا کوئی محرم نہیں ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے انہیں تمیم کروا دیا جائے گا۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن یزید بن واقد ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے۔
فِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. ← يُيَمَّمَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، ← سِنَانِ بْنِ غَرَفَةَ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ
Hadith 4081
