مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الطَّوَافِ فِي النَّعْلِ] · حديث 5500
5500 - عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَانْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ، فَأَخْرَجَ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ ; فَذَهَبَ يَشُدُّهُ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَزَعَهَا وَقَالَ: " هَذِهِ أَثَرَةٌ، وَلَا أُحِبُّ الْأَثَرَةَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے آپ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا ایک شخص نے اپنے جوتے کا تسمہ اتارا اور وہ آگے بڑھا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے پر اسے باندھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیچھے کیا اور فرمایا: یہ ترجیح ہے اور مجھے ترجیحی سلوک پسند نہیں ہے۔ یہ روایت امام ابو یعلی ٰنے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اورمعجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبید اللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ
Hadith 5500
