مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ باب · حديث 6917
6917 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ بِيَمِينِهِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ شَيْءٌ يَسِيرٌ؟ قَالَ: " وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سُفْيَانَ بْنَ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے :’’جوشخص اپنی قسم کےذریعے کسی مسلمان کامال ہتھیالے اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے، اور اس کے لئے جہنم کو واجب کر دیتا ہے ،عرض کی گئی: یارسول اللہ! اگر چہ وہ معمولی سی چیز ہو ، نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر چہ وہ مسواک کی کیوں نہ ہو‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسفیان بن جابر بن عتیک کا معاملہ مختلف ہے ، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے اہل ’’صحیح‘‘ میں سے ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایات نقل کی ہیں، اورکسی نے ان کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← جابر بن عتيكٍ أنَّه
Hadith 6917
