مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ] ‹ [بَابٌ فِي عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ] · حديث 5929
5929 - عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو - وَنَحْنُ نَطُوفُ بِالْبَيْتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ فِيهِنَّ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ ". قِيلَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: " وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، ثُمَّ لَمْ يَرْجِعْ حَتَّى تُهْرَاقَ مُهْجَةُ دَمِهِ» ". قَالَ عِبْدَةُ: هِيَ أَيَّامُ الْعَشْرِ.
ابوعبداللہ جو حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی ہم اس وقت بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ’’ کوئی بھی دن ایسے نہیں ہیں جن میں کوئی عمل کرنا اللہ تعالی ٰکے نزدیک ان ایام ( میں عمل کرنے ) سے زیادہ محبوب ہو عرض کی گئی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ‘ جو اپنی جان اور مال کو لے کر نکلتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا یہاں تک کہ اس کا خالص خون بہا دیا جاتا ہے (یعنی وہ جام شہادت نوش کر لیتا ہے ) ‘‘۔ عبدہ نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ( ذوالحج کے پہلے ) دس دن ہیں ۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَنَحْنُ نَطُوفُ بِالْبَيْتِ ← أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Adahi Book] › [Chapter in the tenth of the Hijjah] · Hadith 5929
