مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ زَكَاةِ الْحُبُوبِ] · حديث 4399
4399 - «عَنْ أَبِي مُوسَى، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثَهُمَا إِلَى الْيَمَنِ فَأَمَرَهُمَا أَنْ يُعَلِّمَا النَّاسَ أَمْرَ دِينِهِمْ وَقَالَ: " لَا تَأْخُذِ الصَّدَقَةَ إِلَّا مِنْ هَذِهِ الْأَرْبَعَةِ: الشَّعِيرِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو یمن بھیجا اور ان دونوں کو یہ حکم دیا کہ وہ ان لوگوں کو دین کی تعلیم دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:’’تم نے زکوٰۃ صرف ان چارقسم کے اناجوں میں سے وصول کرنی ہے : جو ،گندم ،کشمش اور کھجور‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ،اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
أبي موسى ومعاذ بن جبل
Hadith 4399
