مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ] · حديث 537
537 - عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ، وَالْفِقْهُ بِالتَّفَقُّهِ، وَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَعُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : " اے لوگو ! بیشک علم ، سیکھ کر حاصل ہوتا ہے اور سمجھداری سیکھ کر حاصل ہوتی ہے ، جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے ، اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر دیتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ، اللہ تعالیٰ سے علماء ڈرتے ہیں " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور عتبہ بن ابو حکیم نامی راوی کو امام ابو حاتم ، امام ابو زرعہ امام ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، تاہم ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← مُعَاوِيَةَ،
Hadith 537
