مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي كَثْرَةِ السُّؤَالِ] · حديث 713
713 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ: قِيلَ وَقَالَ، وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ، وَإِضَاعَةِ الْمَالِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
حضرت عبداللہ بن سبرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :"بے شک اللہ تعالی نے ، تم لوگوں کو تین چیزوں سے منع کیا ہے ، قیل وقال (یعنی غیر ضروری بحث )بکثرت (غیر ضروری )سوال کرنے اور مال کو ضائع کرنے (سے تمہیں منع کیا ہے)"۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے جو انتہائی ضعیف ہے۔
ثَلَاثٍ: قِيلَ ← «إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ ← النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّهُ
Hadith 713
