مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ] · حديث 1023
1023 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ، فَقَالَ: " إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، كَانَ أَحَدُهَا لَا يَتَنَزَّهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَكَانَ الْآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ". فَدَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ، كَسَرَهَا، فَوَضَعَ عَلَى هَذَا وَعَلَى هَذَا وَقَالَ: " لَعَلَّهُ يُخَفِّفُ عَنْهُمَا حَتَّى يَيْبَسَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِيَّ الْمِصْرِيَّ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي عَذَابِ الْقَبْرِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر دو قبروں کے پاس سے ہوا' جنہیں (یعنی جن میں مدفون افراد کو) عذاب ہو رہا تھا' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے' اور ان دونوں کو کسی بڑی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا ہے (یعنی وہ کوئی ایسا کام نہیں تھا' جس سے بچنا مشکل ہوتا) ان میں سے ایک پیشاب سے بچتا نہیں تھا' اور دوسرا چغلی کیا جاتا تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے' صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن احمد بن جعفر وکیعی مصری کا معاملہ مختلف ہے' میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث ' قبر کے عذاب سے متعلق باب میں آئیں گی۔
عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The chapter on extracting it from urine and keeping away from it because of the torment in it] · Hadith 1023
