مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي النَّاسِخِ وَالْمَنْسُوخِ] · حديث 694
694 - عَنْ شَدَّادٍ قَالَ: كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَسْمَعُ الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ الشِّدَّةُ، ثُمَّ يَخْرُجُ عَلَى قَوْمِهِ يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَخِّصُ فِيهِ بَعْدُ، فَلَمْ يَسْمَعْهُ أَبُو ذَرٍّ، فَيَتَعَلَّقُ أَبُو ذَرٍّ بِالْأَمْرِ الشَّدِيدِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
۶۹۴-شداد بیان کرتے ہیں : حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سنی ، جس میں کسی حکم میں سختی تھی ، پھر وہ اپنی قوم کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں ( اس حدیث کے حوالے سے ) دعوت دیتے رہے ، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مسئلے کے بارے میں رخصت دے دی ، لیکن حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے وہ رخصت نہیں سنی ، تو وہ اس شدت والے حکم کے پابند رہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔
شَدَّادٌ
Hadith 694
