مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ نَاسِيًا] · حديث 4897
4897 - عَنْ أُمِّ إِسْحَاقَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ فَأَكَلَتْ مَعَهُ، وَمَعَهُ ذُو الْيَدَيْنِ، فَنَاوَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا فَقَالَ: " يَا أُمَّ إِسْحَاقَ، أَصِيبِي مِنْ هَذَا ". فَذَكَرْتُ أَنِّي صَائِمَةٌ، فَبَرَدَتْ يَدِي ; لَا أُقَدِّمُهَا وَلَا أُؤَخِّرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا لَكِ؟ ". قَالَتْ: كُنْتُ صَائِمَةً فَنَسِيتُ. فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: الْآنَ بَعْدَمَا شَبِعْتِ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَتِمِّي صَوْمَكِ ; فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْكِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أُمُّ حَكِيمٍ ; وَلَمْ أَجِدْ لَهَا تَرْجَمَةً.
سیّدہ اُمّ اسحاق رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجو تھیں ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کو کھالیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت ذوالیدین رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو ایک گوشت والی ہڈی پکڑائی اور فرمایا: اے اُمّ اسحاق یہ بھی لو سیّدہ اُمّ اسحاق رضی اللہ عنہ کہتی ہیں مجھے یاد آیا: میرا تو روزہ ہے میرے ہاتھ ٹھنڈے ہوگئے میں نہ ہاتھ آگے کروں نہ پیچھے کروں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے۔ انہوں نے عرض کی: میر اتو روزہ تھا میں بھول گئی حضرت ذوالید ین رضی اللہ عنہ نے کہا اب پیٹ بھر جانے کے بعد تمہیں یاد آیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپناروزہ مکمل کرو! یہ وہ رزق تھا جو الله تعالیٰ نے تمہاری طرف بھیجا تھا۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اُمّ حکیم ہیں میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
فِيهِ أُمُّ حَكِيمٍ وَلَمْ أَجِدْ لَهَا تَرْجَمَةً. ← الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: ← ذُو الْيَدَيْنِ: الْآنَ بَعْدَمَا شَبِعْتِ؟! ← كُنْتُ صَائِمَةً فَنَسِيتُ.
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The fasting book] › [Door among those who eat of forget] · Hadith 4897
