مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْعَاجِزِ] · حديث 5687
5687 - عَنْ سَوْدَةَ قَالَتْ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ؟ قَالَ: " أَرَأَيْتُكَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ قُبِلَ مِنْكَ؟ "، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَاللَّهُ أَرْحَمُ، حُجَّ عَنْ أَبِيكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیّدہ سودہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : میرے والد بوڑھے عمر رسیدہ شخص ہیں وہ حج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارے والد کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اس کی طرف سے اس کو ادا کرتے تو وہ تمہاری طرف سے قبول ہو جاتا ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تو اللہ تعالی ٰزیادہ رحم کرنے والا ہے تم اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
أَبِيكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. ← فالله أرحمُ، حُجَّ ← نَعَمْ ← أَرَأَيْتَكَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ قُبِلَ مِنْكَ ← إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ؟ ← جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ← سودة:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter of Hajj on the incapacitated] · Hadith 5687
