مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ باب · حديث 6595
6595 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ ابْنَ رَوَاحَةَ إِلَى خَيْبَرَ يَخْرُصُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ خَيَّرَهُمْ أَنْ يَأْخُذُوا، أَوْ يَرُدُّوا، فَقَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْعُمَرِيُّ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف بھیجا، انہوں نے ان لوگوں کے لئے پیداوار کا اندازہ لگایا اور پھر انہیں یہ اختیار دیا کہ وہ اس حساب کے مطابق یا وصولی کر لیں، یا ادائیگی کردیں، تو ان لوگوں نے کہا: اسی (انصاف کی) وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمری ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں كلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ جال صحیح کے رجال ہیں۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 6595
