مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ حَلَقَ رَأْسَهُ لِعِلَّةٍ] · حديث 5439
5439 - «عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّهُ أَصَابَهُ دَاءٌ فِي رَأْسِهِ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بِمَاذَا أَنْسَكُ؟ ". فَأَمَرَهُ أَنْ يُهْدِيَ هَدْيًا يُقَلِّدُهَا، ثُمَّ يَسُوقُهَا حَتَّى يُوقِفَهَا بِعَرَفَةَ مَعَ النَّاسِ، ثُمَّ يَدْفَعُ بِهَا مَعَ النَّاسِ (وَكَذَلِكَ يَفْعَلُ بِالْهَدْيِ)». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت کعب بن عجرہؓ بیان کرتے ہیں: انہیں سر میں ایک تکلیف لاحق ہوگئی انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے در یافت کیا : میں کس طرح قربانی کروں؟ نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ قربانی کا ایک جانورفراہم کر یں‘ جس کے گلے میں وہ ہار ڈالیں اور پھر اسے ہا نک دیں‘ یہاں تک کہ اسے لوگوں کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرائیں‘ پھر وہ اسے لوگوں کے ہمراہ بھجوادیں ‘( آپ بھی قربانی کے جانور کے ساتھ اس طرح کرتے تھے )۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
Hadith 5439
