مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ] · حديث 6893
6893 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَفَرَى الْفِرَى: مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَأَفْرَى الْفِرَى: مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ [فِي النَّوْمِ] مَا لَمْ تَرَ، وَمَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: «مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’سسب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کومنسوب کرے، اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہ دیکھی ہو (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور جوشخص زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کر دے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں : ’’صحیح‘‘ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ’’جو شخص اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: ابوعثمان نے اسے عبدالله بن دینار سے روایت کیا ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ
Hadith 6893
