مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي جَالِسًا] · حديث 2342
2342 - «عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " يَا هَؤُلَاءِ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟ " قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: " أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ فِي كِتَابِهِ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ؟ " قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتَكَ قَالَ: " فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَإِنَّ مِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ، أَطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ فَإِنْ صَلَّوْا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا ہے کہ جو شخص میری اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والا شمار ہوگا؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں جو شخص آپ کی اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے گا کیونکہ آپ کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حصہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم لوگ میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو، تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو! اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو! یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال "ثقہ" ہیں۔
Hadith 2342
