مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ] · حديث 3336
3336 - عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «خَرَجَ عُمَرُ عَلَى النَّاسِ فَضَرَبَهُمْ عَلَى السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى مَرَّ بِتَمِيمٍ الدَّارِيِّ فَقَالَ: لَا أَدَعُهُمَا، صَلَّيْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ النَّاسَ لَوْ كَانُوا كَهَيْئَتِكَ لَمْ أُبَالِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَعُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں عصر کے بعد دو رکعات ادا کرنے پر ' ان کی پٹا ئی کی ' یہاں تک کہ ان کا گزر حضرت تمیم دار ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ہوا' تو حضرت تمیم دار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں ان دونوں رکعات کو ترک نہیں کروں گا' کیونکہ میں نے یہ دونو ں رکعات ' اس ہستی کے ساتھ ادا کی ہیں' جو آپ سے بہتر ہیں' اور وہ اللہ کے رسول ہیں' تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر لوگ تمہاری مانند ہو جائیں ' تو پھر میں س کی پرواہ نہیں کروں گا"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے' روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں' عروہ نامی راوی نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے' یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے' اور اس کے رجال "صحیح'' کے رجال ہیں ' امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔
عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ،
Hadith 3336
