مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ] ‹ باب · حديث 5994
5994 - وَعَنْ زُبَيْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَتَى أَهْلَهُ فَوَجَدَ قَصْعَةً مِنْ قَدِيدِ الْأَضْحَى فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ فَأَتَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فَقَالَ: " «إِنِّي كُنْتُ أَمَرْتُكُمْ أَنْ لَا تَأْكُلُوا الْأَضَاحِيَّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِتَسَعَكُمْ، وَإِنِّي أُحِلُّهُ لَكُمْ فَكُلُوا مِنْهُ مَا شِئْتُمْ، وَلَا تَبِيعُوا لُحُومَ الْهَدْيِ وَالْأَضَاحِيِّ، [وَكُلُوا] وَتَصَدَّقُوا، وَتَمَتَّعُوا بِجُلُودِهَا، وَلَا تَبِيعُوهَا، وَإِنْ أُطْعِمْتُمْ مِنْ لَحْمِهَا فَكُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ» ". وَقَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ [عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَالْآنَ] فَكُلُوا وَاتَّجِرُوا وَادَّخِرُوا ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ يَسِيرٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
زبید بیان کرتے ہیں: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اپنے اہل خانہ کے پاس آئے ۔انہوں نے قربانی کے گوشت کا بنا ہوا قدید کا پیالہ پایا تو اسے کھانے سے انکار کر دیا پھر وہ حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے پہلے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم تین دن سے زیادہ ( قربانی کا) گوشت نہ رکھنا اس کی وجہ تھی کہ تاکہ تمہارے لئے گنجائش ہو جائے ( یعنی زیادہ لوگوں کو گوشت مل جائے ) اب میں اسے تمہارے لئے حلال قرار دیتا ہوں جتنا چاہو اس میں سے کھالو البتہ ہدی اور قربانی کے گوشت کو فروخت نہ کرنا تم کھالو صدقہ کرو اس کی کھال استعمال کرو لیکن اسے فروخت نہ کرنا اور اگر تمہیں اس کے گوشت میں سے کھلایا جاتا ہے ‘ تو اگر تم چاہو ‘ تو اس کو کھالو ‘‘ انہوں نے اس حدیث کے بارے میں یہ کہتا ہے کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے۔ ’’اب تم اسے کھاؤ تجارت کرو اور زخیرہ کرو ‘‘ ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : ’’ صحیح‘‘میں اس روایت کا معمولی سا حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے یہ روایت ’’مرسل‘‘ ہے لیکن سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔
Hadith 5994
