مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ حِفْظُ الْعِلْمِ] · حديث 776
776 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِابْنِ عَبَّاسٍ: " يَا غُلَامُ، يَا غُلَيِّمُ - أَوْ يَا غُلَيْمُ، يَا غُلَامُ - احْفَظْ عَنِّي كَلِمَاتٍ». قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الْمُعْجَمِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَوْلُهُ: " فِي الْمُعْجَمِ " يَعْنِي مُعْجَمَ أَبِي يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا :اے لڑکے ! اے چھوٹے لڑکے !(راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اے چھوٹے لڑکے !اے لڑکے ! میری کچھ باتیں یاد رکھنا !۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو "معجم " میں ہے۔ یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے ان کا یہ کہنا : جو " معجم " میں ہے اس سے مراد "معجم ابو یعلی " ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ ٍ
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of Preservation of Knowledge] · Hadith 776
