مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ مَتَى يَقْطَعُ الْحَاجُّ التَّلْبِيَةَ] · حديث 5379
5379 - عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: «أَفَضْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ أَبِي عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ: فَرَجَعْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ حُسَيْنٍ، فَقَالَ: صَدَقَ. وَالْبَزَّارُ، وَقَدْ بَيَّنَ أَبُو يَعْلَى سَمَاعَ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں حضرت امام حسین بن علی ؓ کے ہمراہ مزدلفہ سے واپس آ یا میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئےسنتارہا یہاں تک کہ انہوں جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے ان سےدریافت کیا‘ تو انہوں نے بتایا میں اپنے والد کےساتھ مزدلفہ سے واپس آیا تھا‘ تو میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئےسنتارہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے اس بارے میں دریافت کیا توانہوں نے بتایا: میں نبی اکرمﷺکے ساتھ واپس آیا تھا میں آپ ﷺ کومسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئےسنتارہا‘یہاں تک کہ آپ ﷺنے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی۔یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔انہوں نے یہ الفاظ زائدنقل کیے ہیں : ( عکرمہ بیان کرتے ہیں) میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے پاس واپس آیا اور انہیں حضرت امام حسینؓ کے فرمان کے بارے میں بتایا تو انہوں نےفرمایا: انہوں نے سچ کہا ہے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے ابن اسحاق کا سماع بیان کیا ہے ‘اور یہ بات بیان کی ہے۔ ابن اسحاق سے یہ روایت منقول ہے وہ یہ کہتے ہیں : ابان بن صالح نے مجھے حدیث بیان کی ہے ‘توالحمد للہ یہ حدیث مستند ہو جاتی ہے۔
عِكْرِمَةَ،
Hadith 5379
