مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ باب · حديث 4168
4168 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «مَاتَ ابْنٌ لِأَبِي طَلْحَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ ; كَأَنَّهُمْ عُرْفُ دِيكٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أُمُّ يَحْيَى ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے انتقال کر گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑی ہوئی تھیں ‘ یوں لگتا تھا جیسے وہ لوگ مرغ کی کلغی ہیں۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ام یحییٰ ہے ‘ میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 4168
