مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الدَّلَالَةِ فِي السَّفَرِ] · حديث 5310
5310 - «عَنْ حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلَبٍ أَبِيعُهُ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَجْعَلُ لَكَ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى أَنْ تَدُلَّ أَصْحَابِي عَلَى طَرِيقِ خَيْبَرَ ". فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَفَتَحَهَا جِئْتُ فَأَعْطَانِي الْعِشْرِينَ، ثُمَّ أَسْلَمْتُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت حسیل بن خارجہ اشجعیؓ بیان کر تے ہیں: میں ایک سامان فروخت کر نے کے سلسلے میں مدینہ منورہ آیا مجھے نبی اکرم ﷺکے پاس لا یا گیا تھا نبی اکرمﷺنے ارشادفر مایا:’’ میں تمہیں کھجور کے بیسں صاع دوں گا اگرتم میرے ساتھیوں کی رہنمائی خیبر کے راستے کی طرف کر دیتے ہوراوی کہتے ہیں: میں نے ایسا ہی کیا جب نبی اکرم ﷺخیبر تشریف لائےاورآپ نے اسےفتح کرلیا تو میں آیا تو آپ نے مجھے بیسں صاع دیے پھر میں نے اسلام قبول کرلیا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلَبٍ أَبِيعُهُ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ ← حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ
Hadith 5310
