مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ] · حديث 5659
5659 - عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ عَلَى الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ وَقَالَ: " دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَضَعَّفَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: " لَا صَرُورَةَ ".
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے مروہ ( پہاڑی ) پر چوڑے تیر کے ذریعے بال چھوٹے کروائے اور ارشاد فرمایا: قیامت کے دن تک کے لئے عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ضعیف قرار دیا ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’صرورۃ‘‘ نہیں ہوگا‘‘ ( یعنی یہ نہیں ہوگا کہ کوئی شخص حج یا عمرہ ہی نہ کرے ‘ یا یہ مراد ہے کہ کوئی شخص حرم کی کسی حرمت کو پامال کرے اور پھر یہ عذر پیش کرے کہ میں تو پہلی مرتبہ آیا ہوں مجھے یہاں کے آداب واحکام کا پتہ نہیں ہے ‘ تو اس کا یہ عذر قابل قبول نہیں ہوگا )‘‘۔
«رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ قَصَّرَ عَلَى الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ ← جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Hadith 5659
