مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْإِمَامُ ضَامِنٌ] · حديث 2335
2335 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ ضَامِنٌ مَسْئُولٌ لِمَا ضَمِنَ، فَإِنْ أَحْسَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّى خَلْفَهُ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَهُوَ عَلَيْهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اسے یہ بات جان لینی چاہیے کہ وہ ضامن ہے، اور وہ جس چیز کا ضامن ہے، اس چیز کے حوالے سے اس اسے حساب لیا جائے گا اگر اس نے اچھا کام کیا ہو گا، تو اسے اجر ملے گا، اور جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی تھی ان جتنا اجر ملے گا اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اور (امام کی طرف سے) جو کوتاہی ہو گی تو وبال اس (امام) پر ہی ہو گا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معارک بن عباد ہے، جسے امام احمد ، امام بخاری، امام ابو زرعہ اور امام دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ان حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات " میں کیا ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Gate of the Imam Guarantor] · Hadith 2335
