مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 64
64 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى: " مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ، وَهُوَ أَيْضًا مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
حضرت عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منذر بن سادیٰ کو خط میں یہ لکھا تھا: " جو شخص ہماری نماز ادا کرے ، اور ہمارا ذبیحہ کھائے ، تو وہ مسلمان شمار ہو گا، اور اس کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ ( ثابت ) ہو گا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ادریس حلوانی ہے، ( علامہ ہیثمی کہتے ہیں : ) میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، نیز یہ روایت ابو عبیدہ نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے نقل کی ہے، حالانکہ انہوں نے ( یعنی ابو عبیدہ ) نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے۔
Hadith 64
