مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ الْوَدَاعِ] · حديث 5679
5679 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُخْبِرَ أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ قَالَ: " لَا أَرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَنَا "، قَالُوا: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، قَالَ: " فَلْتَنْفِرْ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہ کو حیض آگیا ہے۔ ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں روکنے پر مجبور کر دے گی لوگوں نے عرض کی ۔انہوں نے قربانی کے دن طواف افاضہ کر لیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ روانہ ہوسکتی ہے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 5679
