مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ 8 - 30 - 2 - بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا · حديث 5540
5540 - عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ، وَكُلُّ مُزْدَلِفَةَ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا عَنْ مُحَسِّرٍ، وَكُلُّ فِجَاجِ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ مَنْحَرٌ» ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’پورا عرفات وقوف کی جگہ ہے البتہ عرنہ کے نشیبی حصے سے اوپر ہو اور سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے البتہ تم محسر سے او پر رہو منٰی کا ہر راستہ قربانی کی جگہ ہے اور تمام ایام تشریق ذبح کے دن ہیں‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام بزار نے اور طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ’’ مکہ کا ہر راستہ قربانی کی جگہ ہے‘‘۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے‘‘۔
كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ وَارْفَعُوا ← جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Hadith 5540
