مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ قِرَاءَةِ الْجُنُبِ] · حديث 1508
1508 - عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا تَقْرَأِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ ". قُلْتُ لِعَلِيٍّ: إِنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ لَيْسَ الْجَنَابَةَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:تم اس وقت قرآن کی تلاوت نہ کرنا جب تم جنبی ہو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں قرآن کی تلاوت کر لیتے تھے جبکہ جنابت نہ ہو۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی ابو مالک نخفی ہے جس کے ضعیف ہونے پرمحد ثین کااتفاق ہے۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The side reading section] · Hadith 1508
