مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ تَعَالَى] · حديث 3899
3899 - عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّنَا نَكْرَهُ الْمَوْتَ!؟ قَالَ: " لَيْسَ ذَلِكَ كَرَاهِيَةً لِلْمَوْتِ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ الْبَشِيرُ مِنَ اللَّهِ فَلَيْسَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدْ لَقِيَ اللَّهَ فَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَإِنَّ الْفَاجِرَ وَالْكَافِرَ إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ مَا هُوَ صَائِرٌ إِلَيْهِ مِنَ الشَّرِّ أَوْ مَا يَلْقَى مِنَ الشَّرِّ فَكَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ فَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’ جوشخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کر تا ہے‘ تو اللہ تعالی بھی اس کی حاضری کو پسند کر تا ہے اور جوشخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو نا پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو نا پسند کرتا ہے میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم سب موت کو نا پسند کر تے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا: اس سے مرادموت کو ناپسند کرنانہیں ہے بلکہ جب مؤمن کا آخری وقت قریب آ تا ہے‘ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری سنانے والا اس کے پاس آ تا ہے اس وقت مؤمن کے نزدیک کوئی بھی چیز اس سے زیادہ محبوب نہیں ہوتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جائےتو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کر تا ہے‘ اور فاجراور کا فرشخص کا جب آخری وقت قریب آ تا ہے‘ تو اس کے پاس وہ صورت آتی ہے‘ جس برائی کی طرف اس نے جانا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ) جس برائی کا اس نے سامنا کرنا ہے ‘ تووہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے‘ تواللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو نا پسند کرتا ہے‘‘ ۔ یہ روایت امام احمد امام ابو یعلیٰ اورامام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام احمد کے رجال’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں ۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter on Who Loves the Encounter of God Almighty] · Hadith 3899
