مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ] · حديث 6374
6374 - عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيِّ، حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ جَدِّي قَالَ: «أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَمَعِي إِبِلٌ لِي وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْ أَهْلَ الْغَائِطِ أَنْ يُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي، وَأَنْ يُعِينُونِي فَقَامُوا مَعِي فَلَمَّا بِعْتُ إِبِلِي أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: " ادْنُهْ " فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَتِي وَدَعَا لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
نعیم بن حصین سد وسی بیان کرتے ہیں : میرے چچا نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا میرے پاس میراونٹ تھا‘ میں نے عرض کی: یارسول اللہ! آپ بازار والوں سے سے یہ کہیں کہ وہ میرے ساتھ اچھے طریقے سے معاملات کر یں اور میری مدد کر یں وہ لوگ میرے ساتھ اٹھ کر گئے جب میں نے اپنا اونٹ فروخت کرد یا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھ سے فرمایا آگے آ جاؤ پھر آپ نے اپنا دست مبارک میری پیشانی پر پھیرا اور میرے لئے تین مرتبہ دعا کی ۔ یہ روایت امام بزارنے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہےکہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
«أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَمَعِي إِبِلٌ لِي وَالنَّبِيُّ بِهَا فَقُلْتُ: ← جَدِّي، ← عَمِّي، ← نُعَيْمُ بْنُ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيُّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Door] · Hadith 6374
