مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْعُمَّالِ] · حديث 4455
4455 - عَنْ مَسْعُودِ بْنِ قَبِيصَةَ أَوْ قَبِيصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «صَلَّى هَذَا الْحَيُّ مِنْ مُحَارِبٍ الصُّبْحَ، فَلَمَّا صَلَّوْا قَالَ شَابٌّ مِنْهُمْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّهُ سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا، وَأَنَّ عُمَّالَهَا فِي النَّارِ إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَدَّى الْأَمَانَةَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَسْعُودٌ، وَشَقِيقُ بْنُ حِبَّانَ ; وَهُمَا مَجْهُولَانِ.
مسعود بن قبیصہ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) قبیصہ بن مسعود بیان کرتے ہیں : محارب قبیلے سے تعلق رکھنے والے علاقے میں انہوں نے صبح کی نماز ادا کی، جب ان لوگوں نے نماز ادا کر لی، تو ان لوگوں میں سے ایک نوجوان نے یہ کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشادفرماتے ہوئے سناہے:’’عنقریب تمہارے لئے زمین کے مشرقی اور مغربی علاقے فتح کر لیے جائیں گے ،اور وہاں کے ریاستی اہلکار جہنم میں جائیں گے البتہ اس شخص کا معامل مختلف ہے ،جو الله تعالیٰ سے ڈرتا ہو اور امانت ادا کرے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعود اور ایک راوی شقیق بن حبان ہے ،اور یہ دونوں مجہول ہیں۔
رَسُولِ اللَّهِ ← شاب منهم: ← صلى هذا الحي من (محارب) الصبحَ، فلما صلوا ← مسعودِ بن قَبيصةَ -أو قَبيصةَ بن مسعودٍ-
Hadith 4455
