مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ غُسْلِ يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْإِنَاءِ وَالتَّسْمِيَةِ] · حديث 1110
1110 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلَا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ; فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ مِنْهُ، وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: " وَيُسَمِّي قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا " - وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ؛ نَسَبُوهُ إِلَى وَضْعِ الْحَدِيثِ.
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایاہے : جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو ' تو وہ اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے' کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ رات کے وقت اس کا ہاتھ کہاں لگ گیا ہو گا؟ اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے بسم اللہ بھی پڑھ لینی چاہیے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ صحیح " میں بھی منقول ہے ' تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: اور اسے برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے بسم اللہ بھی پڑھ لینی چاہیے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحییٰ بن عروہ ہے' محدثین نے اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 1110
