مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ دُعَاءِ الْمَرِيضِ] · حديث 3759
3759 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «عُودُوا الْمَرْضَى وَمُرُوهُمْ فَلْيَدْعُوَا لَكُمْ فَإِنَّ دَعْوَةَ الْمَرِيضِ مُسْتَجَابَةٌ وَذَنْبَهُ مَغْفُورٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’ بیماروں کی عیادت کر واورانہیں یہ ہدایت کرو کہ وہ تمہارے لئے دعا کر یں کیونکہ بیمار کی دعامستجاب ہوتی ہے‘ اور اس کے گناہ کی بخشش ہوجاتی ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن قیس عمری ہے‘ اور وہ متراک الحدیث ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 3759
