مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ تَفْصِيلِ الْمَسَائِلِ] · حديث 737
737 - عَنْ كُرْدُوسِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ شُعْبَةُ: أَرَاهُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَأَنْ تُفَصِّلَ الْمُفَصَّلَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا بَابًا» قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ: أَيَّ الْمُفَصَّلِ؟ قَالَ: الْقَصَصُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كُرْدُوسٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِيهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
کردوس بن عمرو بیان کرتے ہیں : میں نے اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ، شعبہ کہتے ہیں : میرا خیال ہے ان کی مراد حضرت علی ابن ابو طالب رضی اللہ عنہ تھے (انہوں نے یہ بات بیان کی: )نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ::اگر تم کسی مفصل کی وضاحت کرو !تو یہ میرے نزدیک اتنی چیزوں سے زیادہ بہتر ہے "شعبہ کہتے ہیں : میں نے عبدالملک سے دریافت کیا :مفصل سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا :قصے(یا واقعات )۔یہی روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کردوس ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، ابو حاتم کہتے ہیں : اس میں غور فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
شُعْبَةُ: أُرَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← رَجُلًا، مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ ← كُرْدُوسَ بْنَ عَمْرٍو،
Hadith 737
