مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2230
2230 - عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنِ امْرَأَةٍ صَلَاةً حَتَّى تُوَارِيَ زِينَتَهَا، وَلَا جَارِيَةً بَلَغَتِ الْمَحِيضَ حَتَّى تَخْتَمِرَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأَيْلِيُّ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابو قتادہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : :" اللہ تعالیٰ عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ عورت اپنی زینت کو چھپا نہیں لیتی ہے ، اور لڑکی جو حیض کی عمر تک پہنچ چکی ہو اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ چادر نہیں اوڑھتی"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : اسحاق بن اسماعیل بن عبدالا علیٰ ایلی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
أَبِي قَتَادَةَ،
Hadith 2230
