مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي عِلْمِ الْخَطِّ] · حديث 925
925 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «قَدْ كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطُّهُ ذَلِكَ الْخَطَّ عَلِمَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي الصَّبَاحِ: مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ، وَأَبُو الصَّبَاحِ مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : "انبیاء میں سے ایک نبی لکیر لگایا کرتے تھے (یعنی علم رمل کے ذریعے حساب لگاتے تھے اب کے زمانے میں ) اگر کسی کی لکیر ( یعنی حساب لگانے کا طریقہ) ان کی لکیر کے مطابق ہو ، تو اسے علم ہو جاتا ہے"۔یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ابو صباح محمد بن لیث سے روایت کی ہے اور ابو صباح محمد بن لیث کا تذکرہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں یہ غلطی بھی کرتا ہے ( اور یہ دوسرے رایوں سے )مختلف بھی نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in Calligraphy] · Hadith 925
