مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْأَمْرِ يَشْهَدُهُ أَرْبَعُونَ] · حديث 689
689 - عَنْ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِذَا شَهِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ - وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا فَصَاعِدًا - أَجَازَ اللَّهُ شَهَادَتَهُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ أَوْ قَالَ: " «صَدَّقَ اللَّهُ شَهَادَاتِهِمْ» "، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ عَلَى قَاعِدَةِ ابْنِ أَبِي حَاتِمٍ.
حضرت اسامہ بذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جب ایک امت جو چالیس یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ہو ، وہ کسی بات کی گواہی دے دیں گو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی گواہی کو قبول فرما لیتا ہے " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل ک ہے ، اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : اللہ تعالیٰ ان کی گواہی کی تصدیق کر دیتا ہے " اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ہلال ہے اور ان ابو حاتم کے قاعدے کے مطابق ، وہ مجہول ہے ۔
أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ
Hadith 689
