مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ] · حديث 4598
4598 - عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَنَافُسَ بَيْنِكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَيَتَّبِعُ مَا فِيهِ، فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَقُومَ بِهِ كَمَا يَقُومُ بِهِ. وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ وَيَتَصَدَّقُ فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَتَصَدَّقَ بِهِ ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتُكَ النَّجْدَةَ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ؟ قَالَ: سَقَطَ بَاقِي الْحَدِيثِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ كِتَابَةً وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’تم آپس میں صرف دو آدمیوں پر رشک کر سکتے ہو ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰٰ نے قرآن (کا علم) عطا کیا ہو، اور وہ رات دن اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہو تو کوئ شخص یہ کہے کہ اگر الله تعالیٰٰ مجھے بھی وہ چیز عطا کر دے جو اس کو عطا کی ہے، تو میں بھی اسی طرح مصروف رہوں گا جس طرح وہ مصروف رہتا ہے، اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰٰ نے مال عطا کیا ہو، اور وہ اس میں سے خرچ کرتا ہو، اور صدقہ کرتا ہو اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر اللہ تعالیٰٰ مجھے اس طرح عطا کر دے جس طرح اس نے فلاں کو عطا کیا ہے تو میں بھی اسی طرح صدقہ کروں گا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! خوشحالی ( یا جسمانی صحت) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو کسی شخص میں پائی جاتی ہے‘‘۔۔۔۔۔راوی بیان کرتے ہیں : روایت کا بقیہ حصہ ساقط ہے۔ یہ روایت امام احمد نے کتابت کے طور پرنقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے۔
يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › Chapter There is no envy except in two] · Hadith 4598
