مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ [بَابُ شَهَادَةِ النِّسَاءِ] · حديث 7044
7044 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: - أَوْ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: - «مَا الَّذِي يَجُوزُ فِي الرِّضَاعِ مِنَ الشُّهُودِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " رَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ» ". وَفِي رِوَايَةٍ: " «رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے سوال کیا: (راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: رضاعت کے بارے میں گواہوں میں سے کس کی گواہی درست ہوگی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرد، یا ایک عورت کی۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’ایک مرد اور ایک عورت کی‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
مَا الَّذِي يَجُوزُ فِي الرَّضَاعِ مِنْ الشُّهُودِ ← أَوْ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ ← ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ
Hadith 7044
